پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غصہ اسٹیبلشمنٹ کی نیوٹریلٹی پر ہے۔
اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی طرح ان کی مدد کرے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمرانی لانگ مارچ حکومت کے نہیں، ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکس مارچ کو چارج دینے کیلئے ارشد شریف کی موت کو بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.