وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ اس کو پیش کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس کو لوگوں کو سزائیں کرانے کا بہت شوق تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو آ کر عدالت کا سامنا کرے، عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران کے وارنٹ کر لاہور گئی تو بہت ڈرامہ ہوا، پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے کل ہمسائے کی دیوار پھلانگی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل یا نوٹس دینے کے لیے پولیس گئی تھی، گرفتار کرنے کا طریقہ کار تو اپنایا ہی نہیں گیا، جب پولیس وہاں گئی ہے تو ان کے پاس وارنٹ تو موجود تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا مولانا فضل الرحمٰن کی قابل قدر رائے ہے، ان کی رائے پر پی ڈی ایم اجلاس میں غور ہو گا، خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں مولانا کی یہ رائے اہم ہے۔
ولان خودکش دھماکے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خودکش دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج صبح 10 بجے ضلع کیچ میں موٹر سائیکل پر سوار شخص نے خودکش حملہ کیا، حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے بدسلوکی کا دفاع نہیں کروں گا۔
Comments are closed.