جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

عمران خان کو شوکت خانم اسپتال منتقل کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک پر عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی، جس میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے۔

عالمگیر خان نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں زخمی احمد چٹھہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں۔

عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے، ماہر ڈاکٹر پی ٹی آئی چیئرمین کو دیکھ رہے ہیں، کہ جو گولی عمران خان کو لگی ہے اس نے ہڈی کو متاثر کیا ہے یا نہیں، باقی معلومات سی ٹی اسکین کرنے کے بعد سامنے آئیں گی۔

عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی انہیں زخمی حالت میں شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔

طبی معائنے کے دوران دیکھا جائے گا کہ گولی ان کی ٹانگ کو چھو کر گزری ہے یا پھر آر پار ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.