پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

عمران خان کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے عمران خان کی تقاریر ، بیانات ، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں جو فیصلہ اکثریت کا ہوگا اسے دکھنا پڑے گا، نواز شریف کی واپسی ان کا اپنا مسئلہ ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو سیاست دان نہیں سمجھتا ہوں، عمران خان سے بات نہیں کریں گے، زمان پارک میں ڈرامہ لگا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز اور پولیس والے زمان پارک کے گھر میں بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاق میں وزارتیں چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانا مسلم لیگ (ن) کا اپنا فیصلہ تھا، کسی کے فون پر پرویز الہٰی نے اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا دیا۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ نیب اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تو کھڑے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں دو قدم چلوں اور پھر پیچھے ہٹ جاؤں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.