جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شیر زخمی ہونے کے بعد مزید قوت کےساتھ اپنے شکار کی طرف بڑھتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کو تحقیقات میں شامل تفتیش کیا جائے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ملزم کا اعترافی بیان جاری کرنا معنی خیز ہے، واقعے کے بعد حکومتی وزراء کی پَے در پَے پریس کانفرنسز سوالیہ نشان ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

صوبائی وزیر کے پی کے انور زیب کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء کو سرِ عام دھمکیاں

چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اِنہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.