
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کاکہنا ہے کہ ایک لمحے کو لگا کہ الیکشن کمیشن کسی اور موڈ میں تھا لیکن ان سے وقت مل گیا، عمران خان کو جاری توہین کمیشن کا نوٹس آج یا کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے بایہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اسد عمر اور فواد چوہدری کو اعلیٰ عدلیہ سے احکامات مل چکے ہیں، ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس اعلیٰ عدلیہ ہی جاری کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں مقید اشرافیہ کو کیوں ڈر لگا ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے باہر خاردار تاریں لگا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے،جبکہ قانون کے مطابق راستے بند نہیں کیے جاسکتے۔
فیصل چوہدری کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں کبھی اسلحہ بردار افراد نہیں دیکھے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جاری توہین کمیشن کا نوٹس آج یا کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
Comments are closed.