پی پی رہنما نفیسہ شاہ کی جانب سے تمام وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دکھانے پر میڈیا پر غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
نفیسہ شاہ نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر اپنے علاقے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ بارشوں کے سبب ہونے والی تباہی کی جانب دلائی ہے۔
نفیسہ شاہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ بارش نے میرے شہر ضلع خیرپور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، پہلے کھجور کی فصل گئی، پھر پورے گاؤں پانی کی زد میں آ گئے جس کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن میڈیا عمران ساگا پر لگا ہوا ہے۔
نفیسہ شاہ کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت متاثرین کو پوری قوم کے دھیان کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.