پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے آصف علی زردای نے نکالا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمہاری تو مودی کوجواب دیتے ہوئے ٹانگیں کانپتی تھیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی، تم بنی گالا میں بنکر میں چھپ گئے، نیازی صاحب تم نے بھارتیوں کی طرف سے دیے ہوئے چندے کا حق ادا کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ جی ہاں تمہیں اقتدار سے آصف علی زرداری نے نکالا، نیازی صاحب تمہیں جیل تو جانا ہی ہے، وہاں حوروں والا ٹیکہ نہیں ملے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو بائیڈن تم سے بات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔
Comments are closed.