جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

عمران خان کو اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، انہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہو گا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھ دیے۔

گوجرانوالہ گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں…

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.