مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انکا وکٹ پہ کھڑا رہنا غیر آئینی ہے، انکے تمام تر احکامات غیر آئینی ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کاہ کہ انکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پچ پر لیٹنا انکو نہیں بچا سکے گا۔
خیال رہے کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں ایک اہم شخصیت نے وزیرِ اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پیغام دیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے راضی ہو گئے۔
Comments are closed.