پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟، ان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو آج عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی و اخلاقی جواز نہیں ہوگا،ڈوبتی ہوئی حکومت اب مبینہ خط کو سہارا بنا کر بچنا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)، جمہوری وطن پارٹی اور آزاد ارکان کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر ایک دن بھی نہیں رہنا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کو انتشار پر اکسانے سے بہتر ہے عمران خان استعفیٰ دے دیں۔
Comments are closed.