عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو احتجاج کا لمبا پروگرام دے دیا۔
انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ٹانگ ٹھیک ہونے پر کراچی سے خیبر ٹرین مارچ کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرانا اور عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، جو جے آئی ٹی بنی ہے اسےخراب کیا گیا تاکہ قوم حقیقت نہ جان سکے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے ان کی سیاست دفن ہے۔
Comments are closed.