قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی وزارت اعظمیٰ کا دور ختم ہوگیا۔
سابقہ وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
عمران خان نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر آزاد ارکان کو شامل کرکے سادہ اکثریت سے حکومت بنائی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب 174 ووٹوں سے ہوگئی، جس کے بعد اُن کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔
ہفتہ 18 اگست 2018ء کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022ء کو تمام ہوا۔
عمران خان کا عہد وزارت عظمیٰ 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل ہے، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔
Comments are closed.