وزیراعظم عمران خان کے یورپی یونین سے متعلق بیان پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، ہماری 64 فیصد برآمدات امریکا اور یورپ کو جاتی ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے عمران خان کے بیان کی تائید بھی کی اور کہا کہ کشمیر پر مغرب کے دُہرے معیار پر بات کرنا وزیراعظم کا حق ہے، اپنی خود مختاری گِروی رکھ دیں، اور وہ جو چاہیں کہیں، تو پھر بطور قوم ہاتھ اُٹھا لینا چاہیے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عوام کو دیے گئے ریلیف پیکج سے مالی خسارہ نہیں بڑھے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔
Comments are closed.