پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کل اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیشی ہے، تاہم ان کے پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
عمران خان کے خلاف کل 3 عدالتوں میں کیس سماعت کیلئے مقرر ہیں، عمران خان کی کیسز میں پیشی پر لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لیگل ٹیم نے قانونی اور سیکیورٹی امور پر بریف کیا۔
عمران خان کی لیگل ٹیم سیکیورٹی خدشات پر استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف کچہری میں خاتون جج کو دھمکانے کا کیس مقرر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اقدام قتل، انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ سنگجانی کا کیس مقرر ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت 3 بجے ہوگی۔
ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم پہلے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پھر کچہری جائے گی۔
Comments are closed.