چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ڈاکٹروں سے بھی احتجاجی تحریک میں شرکت کا حلف لے لیا۔
لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب میں عمران خان نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو این آر او چھوٹے چور کو جیل میں ڈال دو، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، پاکستان کا آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ امریکا نے عراق پر حملہ کیا، اصل جنگ تیل کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ زندہ معاشرہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوجاتا ہے، 20 لاکھ لوگ اس جنگ کے خلاف نکلے حالانکہ برطانیہ کو اس سے فائدہ ہونا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 50 سالہ تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے باعث سب سے زیادہ مشکل میں ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ معیشت نیچے چلی گئی، ایکسپورٹ کم ہوگئیں، دوسری طرف بیرونی سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کو این آر او ملنا شروع ہوگیا، سب کرپشن کیسز معاف ہوگئے، جھوٹ پکڑا گیا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جج کہتا ہے آپ ثابت کرسکتے ہیں کہ یہ ان کی پراپرٹی ہیں؟ وہ پراپرٹی آف شور کمپنی کے پیچھے چھپی ہوئی تھیں۔
دوران تقریب عمران خان نے ڈاکٹروں سے کھڑے ہو کر احتجاج میں شرکت کے لیے حلف بھی لیا۔
Comments are closed.