وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں، وزیر اعظم عمران خان اور ق لیگ کے درمیان اہم ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کرسکتے ہیں، وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کے دوران ق لیگ سے حمایت کی درخواست کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی جائے گی اور حکومت تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کو اعتماد میں لے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مونس الہٰی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سےٹیلی فون پر رابطہ کیا، عون چوہدری نے دونوں کے درمیان بات چیت کرائی۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔
Comments are closed.