بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا نام ECL میں ڈالنے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ مراسلے کی تحقیقات کے لیے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کر رہا ہے۔

مولوی اقبال حیدر نے عدالت میں کہا کہ میں نے سفارتکار پر کسی طرح کے الزامات نہیں لگائے، عمران خان نے حکومت گرانے کیلئے امریکا کے دھمکی آمیز خط کا ذکر کیا تھا۔

مولوی اقبال حیدر نے بتایا کہ میں نے امریکا کے ساتھ تعلقات داؤ پر لگانے کی بات کو اٹھایا، ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے پر میں نے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی استدعا کی۔

مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اسی جعلی خط کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے کوئی کمپلینٹ دائر کر رکھی ہے؟ اس کی کاپی لگائی ہے؟ مولوی اقبال حیدر نے بتایا کہ میں نے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی کاپی ساتھ لگائی ہے۔

مولوی اقبال حیدر نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشن مسترد کرتے وقت مجھ پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا گیا۔

واضح  رہے کہ مولوی اقبال حیدر کی درخواست سنگل بینچ نے مسترد کی تھی اور ان پر ایک لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.