برطانیہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر کیسز کو پاکستانی عدالتوں کا معاملہ قرار دے دیا ہے۔
وزیر وکی فورڈ نے برطانوی پارلیمنٹ میں جواب دیا کہ عمران خان کے مستقبل کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں نے طے کرنا ہے۔
پارلیمنٹ میں فارن آفس کی وزیر وکی فورڈ نے رکن سیم ٹیری کے سوال پر جواب دیا اور کہا کہ عمران خان سے متعلق منصفانہ عمل کےلیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا معاملہ قریب سے دیکھ کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو چارج کرنے کا معاملہ پاکستان کی عدالتی کمیونٹی کا ہوگا۔
سیم ٹیری نے مزید کہا کہ پاکستان سے مضبوط تعلقات کے سبب مشکل گھڑی میں 1 اعشاریہ 5 ملین پاؤنڈ کی امداد بڑھائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب خوفناک سانحہ ہے، جس کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں۔
Comments are closed.