بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا مارچ شرکاء کے پاس اسلحہ ہونے کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس بھی اسلحہ ہے۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے خلاف نفرت پہلے ہی بڑھ چکی تھی، 100 فیصد یقین تھا کہ لانگ مارچ کے دوران گولی چل جائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوف ہوگیا کہ اب یہاں انتشار ہوگا، نفرت بڑھےگی، ملک کے اندر تفریق بڑھےگی اور اس کا فائدہ ان چوروں کو ہونا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 26 سالہ تاریخ میں ہم نے کبھی انتشار کی پالیسی نہیں اپنائی، مجرموں نے کہنا تھا، یہ تو انتشار ہورہا ہے، یہ قاتل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بچانے کو جہاد سمجھیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس والا رات کسی کے گھر میں چھلانگ مار کر آجائے تو وہ کوئی سمجھے گا کہ ڈاکو آگیا ہے، اس واقعے کو انہوں نے بنادیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران جو انہوں نے پولیس سے کرایا تو اہلکاروں کے خلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی، مجھے دیکھ کر انہیں اور جوش آجانا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے طرف بھی لوگ تیار ہوگئے تھے، ان کے پاس پستول رکھے ہوئے تھے، مجھے یقین تھا کہ گولی چلنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.