چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کل لبرٹی مارکیٹ سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ کل لبرٹی مارکیٹ سے ناصر باغ تک نکالی جانے والی پارٹی ریلی کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محنت کش لوگوں کا احساس ہے، اس لیے لیبر ڈے مناتے ہیں، مزدوروں کو کل کی ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جبکہ پشاور میں پرویز خٹک ریلی کی قیادت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انڈسٹری بند ہورہی ہے ہماری گروتھ ریٹ کم ہورہی ہے، ہم نے محنت کش، مزدور طبقے کےلیے پناہ گاہیں بنائیں۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پناہ گاہیں، صحت کارڈ پروگرام بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہم ہیلتھ کارڈ لائے ویسے آئندہ ہم ایجوکیشن کارڈ لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایجوکیشن کارڈ سے غریب کے بچے کو بھی اچھے اسکولوں میں جانے کا موقع ملے گا۔
Comments are closed.