پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔
Comments are closed.