وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان فوج اور قومی اداروں کیخلاف متنازعہ بیان دے کر الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم سیلاب سے دوچار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑانا ہے۔ عمران خان کے افواجِ پاکستان کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانا ہے۔ آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔ پاکستان کو کسی فردِ واحد کے آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور قیادت کے آئینی احترام کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف کی توسیع کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہیں۔ بہت جلد مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی۔
Comments are closed.