پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عامر لیاقت کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی خدا مغفرت کرے، وہ عجب آزاد مرد تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کی موجیں انسان کو پٹختے پر آ جائیں تو کچھ نہیں ہوسکتا عامر لیاقت نے وقت کے بہت تغیر دیکھے۔
Comments are closed.