بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوں، پنجاب اور کے پی میں بالخصوص حکومتیں متاثرین کو ریلیف فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ حال علاقوں کا دورہ کروں گا، سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کروں گا۔

عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ معیشت سنبھل رہی ہے اور نہ ہی سیلاب متاثرین کی کسی کو پرواہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر بات کی تو مذاق بنایا گیا، دنیا بھر تباہی کا شکار ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کےحل پر دھیان نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.