جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کی سنچری مکمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کو خیر باد کہنے والے سیاسی رہنماؤں کی سنچری مکمل ہوگئی۔

9 مئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے اور بغیر حراست ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات سے متعلق سوال پرکیا جواب دیا؟

رواں ماہ کے دوران پارٹی کے نمایاں رہنماؤں، سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے عمران خان سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا،  خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔

ادھر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.