بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا دورہ بہاولپور، پی ٹی آئی ورکرز کو اسلامیہ یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا

وزیرِ اعظم عمران خان کے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے آڈیٹوریم ہال پہنچنے پر پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو اسلامیہ یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر  نورخان بھابہ کو بھی اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، نورخان بھابہ کسان کنونشن میں شرکت کےلئے پہنچےتھے۔

نور خان بھابہ کا کہنا ہے کہ کسان کنونشن میں کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، کارکنوں کو آڈیٹوریم ہال کے باہر روک لیا گیا جہاں وہ احتجاج کررہے ہیں، کسان کنونشن کو ق لیگ نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی میں داخلے سے روکے جانے پر پی ٹی آئی ورکرز کا اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ پر احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی وزیراعظم آتے ہیں پی ٹی آئی ورکرز کا استحصال ہوتا ہے۔

رہنماپی ٹی آئی علی گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کی توہین کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آڈیٹوریم ہال میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے، وزیراعظم آڈیٹوریم ہال ہی میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم سالانہ ترقیاتی پروگرام اور رورل ایکسیسبیلٹی پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم اپنے بہاولپور کے دورے میں کسانوں کو ریلیف زرعی پیکج دینے کا اعلان کریں گے اور جدید طریقے کی شجرکاری مہم کاافتتاح بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے ہیں۔

 عمران خان بہاولپور میں کاشتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے، بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور ماڈل بازار منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے اور ساتھ ہی موٹر وے این 5 لنک روڈ جھانگڑا شرقی کا افتتاح بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ آج بہاولپور کے لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.