جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہتکِ عزت کے دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ کررکھا ہے۔

سیشن کورٹ نےآرڈر11 کی کارروائی کے لیے5جنوری کی تاریخ مقرر کردی، آرڈر11 کے تحت فریقین کیس سے متعلق مخصوص سوال پوچھ سکتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے سوالات پر اعتراضات اٹھائے جو ماتحت عدالت نے مسترد کیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اپنے مؤقف میں یہ بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.