سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آزاد ذہن اور آزاد پاکستان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کا عنوان ہے ’آزاد ذہن اپنا راستہ خود بناتا ہے‘۔
عمران خان کا اپنے اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ اب پاکستان کو اپنا راستہ خود بنانا ہے، ہمیں اپنے ذہن آزاد کرنے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی دوسری بڑی یوتھ (نوجوان نسل) ہے۔
عمران خان کا تعلیم سے متعلق اس پیغام میں کہنا ہے کہ ہم کوئی اچھے غلام نہیں بننا چاہتے بلکہ ہم ایجاد کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنا راستہ خود بنانا ہے اور ہم نئے راستے ڈھونڈنا چاہتے ہیں اور نیا راستہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان 2018ء میں پاکستان کے بطور 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے، رواں سال اپریل میں اُنہیں ’تحریکِ عدم اعتماد‘ کے ذریعے وزیر اعظم کی کرسی سے اتار دیا گیا تھا۔
Comments are closed.