سابق وزیرِ اعظم، پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عمران خان کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان اپنی قانونی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں گے۔
قانونی ٹیم کے اراکین آج سہ پہر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان کے ہری پور کے جلسے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 روز کے لیے حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔
Comments are closed.