بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان چاہے تم الیکشن چوری کرو کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو کہتی ہوں چاہے تم الیکشن چوری کرو، لیکن کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔

ہجیرہ آزاد کشمیر میں مریم نواز نے کہا کہ اب چاہے تم ڈبے اور ووٹوں کے تھیلے اٹھاکر بھاگ جاؤ لیکن کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے،چاہے تم نواز شریف کے امیدوار اٹھاکر لے جاؤ لیکن کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے، کشمیر کا چپہ چپہ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان یہاں کا رخ نہ کرنا، ورنہ کشمیری جس طرح استقبال کریں گے، کہنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے لوگوں کو تسلی دے رہا تھا، میرے علاوہ سلیکٹر کے پاس کوئی چوائس نہیں،آج تمہیں اپنی زبان سے کہنا پڑ رہا ہے تم عوام کی نہیں سلیکٹر کی چوائس ہو۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ تم نے تو خود بتادیا کہ تم الیکشن چوری کرکے آئے ہو،تم نے یہ بات کرکے بتادیا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان میں کیا فرق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.