وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان چاہتے ہیں انہیں این آر او دیا جائے۔
شیخوپورہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کو پہلے 60 ارب کی میگا کرپشن کا حساب دینا ہو گا، ملکی سیاست میں اب ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی لوگوں سے کیے جاتے ہیں۔
رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گردانہ فعل نے عمران خان کے ایجنڈے کو بےنقاب کر دیا ہے، 9 مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مٸی کا مہینہ دو لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، 28 مٸی ایک سنہری دن جبکہ 9 مئی سیاہ دن کے طور منایا جائے گا۔
Comments are closed.