پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے اسمبلی تحلیل ہو، وہ کامیاب ہوگئے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس حد تک کہہ سکتے ہیں کہ ہم انہیں جلد الیکشن سے روک رہے تھے اس میں ہم ناکام رہے۔
قمر زمان کائرہ کاکہنا تھا کہ ضمنی الیکشنز میں عمران خان خود امیدوار تھے، ملتان میں پی ٹی آئی سیٹ ہاری، آگے بھی ان کو پتا لگ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں کتنے لوگ لاسکے؟ زرداری صاحب پر گند اچھالا گیا، وہ سارے دعوے کہاں گئے؟
Comments are closed.