پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں اسلام آباد پولیس کی جے آئی ٹی کے سامنے آج بھی پیش نہیں ہوئے، پولیس کی جے آئی ٹی نے انہیں 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا۔
عمران خان جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی بجائے گوجرانوالہ روانہ ہوگئے۔
پولیس کی جےآئی ٹی نے عمران خان کو اس سے پہلے 9 ستمبر کو بھی پیش ہونے کا کہا تھا، لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو پیش ہونے کے لیے دوسرا موقع دیا۔
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز جےآئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا گیا تھا، پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا تھا۔
Comments are closed.