نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور سیکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، الزام کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے، الزام صحیح ہے تو ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہےتب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوچ کر ہی انتخابات کی تاریخ آگے کی ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، 60 ہزار سے کم تنخواہ والے کو مفت آٹا دیا جا رہا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لوگوں کو ان کے گھروں میں آٹا پہنچانا مشکل ہے، مفت آٹا سسٹم ٹھیک چلتا ہے تو رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.