hookup hotshot mature denver hookup airbnb hookup sites like craigslist hookup agency in singapore funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پنجاب سے جان بوجھ کر چلے گئے، عطاتارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب سے جان بوجھ کر چلے گئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کپتان اتنا بہادر ہے کہ اسلام آباد سے کوچ کر گیا، کپتان نے وہاں پناہ لی جہاں ان کی اپنی حکومت ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منطق سمجھ نہیں آئی کہ لانگ مارچ کیوں کیا جارہا ہے، وہ لانگ مارچ کس کے خلاف کرنے جارہے ہیں؟، اس سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں؟ کیا یہ لانگ مارچ آپ اپنے خلاف کرنے جارہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ یہ اسلحے کے ساتھ اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں، خان صاحب چاہتے ہیں ملک میں انتشار پھیلے، پنجاب حکومت نے شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی، احتساب کے نام پر آپ نے بدترین انتقام کیا، عمران خان اقتدار میں عزت سے آئے نہ گئے، ان کو نکالنا پڑا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان انا پرست آدمی ہیں، ملک کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا نا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کو دورہ منسوخ کرنا پڑا، آپ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے گولیاں برسا رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کانسٹیبل کمال احمد پر چھت سے فائرنگ کی گئی، پنجاب میں دفعہ 144 نافذکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہید کانسٹیبل کے جنازے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شرکت کریں گے، ہم اپنی پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس حوالے سے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو امن و امان خراب کرنے کیلئے اکسایا ہے، آپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، بے روزگاری میں اضافہ کیا، معیشت تباہ کی، کس چیز کا لانگ مارچ ہے؟

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے تحریری طور پر پرامن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کیوں کررہے ہیں؟ اس لیے کہ مجھے کیوں نکالا، اگر ہمت ہے تو عمران خان آئیں اور لاہور سے لانگ مارچ کو لیڈ کریں، انہوں نے اپنے لوگوں کو اسلحہ اکٹھا کرنے کی ہدایات دی ہیں، وہ امن خراب کرنا چاہتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو شرم آنی چاہیے، جہلم آئیں، اپنے حلقے سے مارچ لیڈ کریں، مزید کسی کو انتشار اور امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ہم آئین و قانون کی طے شدہ حد کے اندر رہیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو سیدھی بات سمجھ نہیں آرہی، ان کیخلاف آرٹیکل 6 سمیت جعل سازی اور دیگر دفعات کے تحت کارروائی ہونا چاہیے، مرحلہ وار تبادلے کیے جارہے ہیں، پچھلی انتظامیہ کے ساتھ تو چلا نہیں جا سکتا، گوگی انتظامیہ کو تبدیل کرنا ضروری تھا اور مرحلہ وار تبدیل کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.