سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اندراج مقدمات پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں عمران خان کی حمایت میں قرارداد پی ٹی آئی کے 5 وزرا کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان پر بے جا اور غیر قانونی مقدمات ختم کیے جائیں، مخالفین کو پی ٹی آئی چیئرمین کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں کریں۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت عمران خان پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کرے۔
اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں پیش کی گئی حکومتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
Comments are closed.