پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانا سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے دی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو باقاعدہ سیل کردیا گیا ہے، ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
اب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments are closed.