اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

عمران خان پر فائرنگ، مقدمے کے متن پر ڈیڈلاک تاحال برقرار

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فائرنگ کیس کے متن پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

عمران خان فائرنگ کیس میں مقدمہ کے اندراج کا معاملہ 3 روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، درخواست کے متن پر فریقین میں ڈیڈلاک ہے۔

گوجرانوالا پولیس نے زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے 2 بار مہلت مانگ لی، جو شام کو ختم ہوگئی۔

مقدمے کے اندراج میں مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تاخیر کی صورت میں پولیس نے اگلا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے، نئی درخواست میں مزید تاخیر کی صورت میں مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

جس کے لیے تفتیشی افسران نے لیگل برانچ اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.