منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ فواد نے بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ایف آئی آر کوئٹہ اور دوسری اسلام آباد میں درج کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 2 نئے مقدمات کے بعد عمران خان پر مقدموں کی تعداد 75 ہوگئی، اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے نہ حیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.