پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی، ہم متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کریں گے
ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ انفرادی عمل نہیں، یہ ایک شخص کا کام نہیں، اس کے پیچھے سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چوروں اور لٹیروں سے ملک کی جان چھڑانا چاہتے ہیں، معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔
شبلی فراز کا کہنا ہےکہ عمران خان کو ایک دو روز میں اسپتال سے گھر شفٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.