جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے اعترافی بیان کی ریکارڈنگ کی حقیقت سامنے آگئی

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی  بیان ریکارڈ کرنے کی حقیقت کھل گئی۔

ملزم نویدبشیر کااعترافی ویڈیو بیان آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ 

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ اوکے حوالے کرتے ہیں۔

ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔

پولیس کی گرفت میں موجود حملہ آور نے بتایا کہ اس نے عمران خان پر اس لیے حملہ کیا کیونکہ وہ قوم کو گمراہ کر رہا تھا۔

ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کوواپس دیا۔

فوٹیج پر تاریخ 3نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بجکر 28منٹ درج ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر 3نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا، ویڈیو بیان لیک ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.