پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے انصاف لائرز فورم کے وکلا تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئے۔
انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) وقاص افضل کا کہنا ہے کہ پہلی درخواست کی مدعیت میں ہی مقدمہ درج کروانے آئے ہیں، پولیس نے ایک بار پھر درخواست وصول نہیں کی۔
پولیس نے موقف دیا کہ پہلی والی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔
وقاص افضل نے کہا کہ کل بارہ بجے تک ہماری ایف آئی آر نہیں کاٹیں گے تو ہم ادھر ہی ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔
وکیل مبشر چیمہ نے کہا کہ ہماری ایف آئی آر یہی ہے جو زبیر نیازی کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا ہے۔
Comments are closed.