پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس سے متعلق پنجاب حکومت نے جےآئی ٹی تشکیل دے دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جےآئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب احسان اللّٰہ چوہان کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، ڈی پی او وہاڑی ظفراللّٰہ بزدار کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللّٰہ خان بھی جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں، جے آئی ٹی وزیر آباد میں عمران خان پرحملہ کیس کی تحقیقات کرے گی۔
Comments are closed.