پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کا ہمسایہ گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوع سے گرفتار مرکزی ملزم نوید کے ہمسائے کو گرفتار کر لیا۔

عمران خان پر حملے کی مشترکہ تحقیقات کرنے والی پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے وزیر آباد میں کارروائی کی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران مرکزی ملزم نوید کے ہمسائے احسن نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن کی کمپیوٹر ہارڈ ویئر کی دکان ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گزشتہ ہفتے ہوئے قاتلانہ حملے میں کونسی گولی لگی ہے؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما و و کیل بابر اعوان نے بتا دیا۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہو سکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.