پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان پر جو الزام ہے اس سے بچنا بہت ہی مشکل نظر آتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، عمران خان نے عدلیہ کی توہین کی، ان کے کام میں مداخلت کی۔
نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان کو اگر عدلیہ سے شکایت تھی تو متعلقہ فورم پر جا سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور قومی اداروں کے احترام کی پالیسی پر گامزن ہے۔
Comments are closed.