بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، عثمان بزدار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر قوم کو فخر ہے، کپتان کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نہیں جھکا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دل کی باتیں اخلاص کے ساتھ قوم سے کیں، کپتان کا ہر لفظ خودار اور خود مختار پاکستان کے لئے تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، وزیر اعظم عمران خان نڈر، سچے اور کھرے سیاستدان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.