پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان چیئرمین، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسد عمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں دیگر 2 پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق ایک پینل کی سربراہی سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی نیک محمد کر رہے تھے۔
Comments are closed.