برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عمران خان کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ عمران خان کی انتشار انگیز سیاست نے سیلاب اور مہنگائی کے ڈسے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، پاکستانی اس سے بہتری کے مستحق ہیں۔
خالد محمود نے کہا کہ پاکستان جس سمت پر جارہا ہے اس پر بہت تشویش ہے اور یہ زیادہ تر عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔ عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ جمہوریت کی خدمت یہ نہیں کہ کوئی خود کو قیادت کا واحد اہل شخص تصور کرے۔ جمہوریت میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا خیال کیا جاتا ہے۔
خالد محمود نے اپنے خط میں لکھا کہ میں متفق ہوں کہ سیاست میں فوج کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، فوج کوانفرادی یا ادارہ کی حیثیت سےنشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
خالد محمود نے مزید اپنے خط میں لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہیں اور عمران خان کو الیکشن کی فکر ہے، جمہوریت کا مطلب ہی یہی ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ برطانیہ میں حکمراں جماعت نے بورس جانسن اور لزٹرس کو ہٹایا گیا۔
Comments are closed.