پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو کو اس کی مرضی کے بغیر چلوایا، سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے مخالفین پر کیس بنوائے۔
سابق چیئرمین نیب پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل کے تازہ انکشافات پر ردِعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کمپرومائزڈ شخصیت تھے، چیئرمین نیب اور ان کا ادارہ استعمال ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کسی عورت کی پرائیویسی کا خیال نہیں کرتا وہ کس حد تک جا سکتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے مرضی کے فیصلوں کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا، سابق چیئرمین نیب سےبھی مرضی کےفیصلےلینےکی کوشش کی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابق حکمران اپوزیشن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنانا چاہتے تھے، عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کے لیے اداروں کو استعمال کیا، سابق حکومت کے دور میں میڈیا کو بھی سچ بولنے کی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین پر سیاسی مقدمات بنائے، نواز شریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا، کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کرنے والوں کو آج اپنے لیے بیماریاں ڈھونڈنی پڑ رہی ہیں۔
Comments are closed.